بہار کے مظفر پور میں مہیب آتشزدگی ، 20 گھر خاکستر

   

پٹنہ :بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ دستہ کو فون لگایا گیا جس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ لیکن تب تک کئی گھر اور مویشی آگ کی نذر ہو چکے تھے۔ پرسم ٹولہ میں کھانا بنانے کے دوران ایک گھر میں شدید آگ لگی، جس نے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔