مونگیر : پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واردات کے بعد ملزم اور اس کا کنبہ فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے انھیں پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، اور حادثہ کی تفتیش بھی شروع ہو گئی ہے۔ بہار کے ضلع مونگیر میں ہولی کے روز دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا جس نے مشکل حالات پیدا کر دیے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان اس ’ہولی کے جھگڑے‘ کو سلجھانے پہنچے اے ایس آئی پر قاتلانہ حملہ ہو گیا، جس سے اے ایس آئی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز دھار والے اسلحہ سے ان کے سر اور گردن پر سنگین چوٹ آئی۔ انھیں فوری طور پر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ اس واقعہ سے بہار پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈائل 112 پر تعینات اے ایس آئی سنتوش کمار گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کو سلجھانے پہنچے تھے۔ اسی درمیان ایک فریق نے ان پر تیز دھار والے اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ اس حملے سے وہ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ انھیں فوری طور پرپٹنہ ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔