پٹنہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آن لائن وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ممتاز ریاضی داں وشیشتھا نارائن سنگھ کے بھائی جن کا جمعرات کو انتقال ہوا تھا کی نعش کے ساتھ دواخانہ کے باہر ایمبولنس کا انتظار کرتے رہے ۔ بہار دواخانہ کے باہر اسٹریچر پر نعش کو رکھا گیا تھا جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا دواخانہ والوں نے ان کے بھائی کی نعش کو لے جانے کیلئے ایمبولینس یا دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں تو وشیشتھا کے بھائی نے کہا کہ ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے ۔ وشیشتھا نے انیستھینس کی تھیوری کے حقائق کو چیالنج کیا تھا ۔