بہار کے نوجوان آئی اے ایس آفیسرس کا مطالعاتی دورہ حیدرآباد

   

17 اگست تک قیام ، جی ایچ ایم سی کا دورہ ، معلومات کا حصول
حیدرآباد ۔ 12 اگست (سیاست نیوز) یونین پبلک سرویس کمیشن کے تحت 2023 بیاچ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس کے لئے منتخب ہوکر بہار کو الاٹ کئے گئے نوجوان آئی اے ایس آفیسرس 12 تا 17 اگست حیدرآباد کے دورے پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے آج جی ایچ ایم سی آفس پہنچ کر عمل ہونے والی بسٹ پراکٹیسیس کا معائنہ کیا۔ ان نوجوان آئی اے ایس آفیسرس نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس کے کمانڈ کنٹرول میں صفائی، ویٹرنری سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ، ریونیو، آئی ٹی انجینئرنگ وینگ میں سی آر ایم پی ماڈل شمشان گھاٹ، مارکٹنگ، ایس آر ڈی پی، ایس این ڈی پی، لیک مینیجمنٹ، ای وی ڈی ایم شعبہ کے بیسٹ پراکٹیسیس کا ایڈیشنل کمشنرس نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلات پیش کیں۔ ایڈیشنل کمشنر رگھوپرساد، گیتا رادھیکا، پراجکٹ سی ای دیوینند اور دوسروں نے مختلف پراجکٹس پر روشنی ڈالی۔ نوجوان آئی اے ایس آفیسر ضلع نالندہ کے تشار کمار، ضلع مینکا کے انیرودھ پانڈے، ضلع بکسر کے پرتیکشا سنگھ ضلع سرن چھپرا کے شلپاوجئے کمار چودھری، ضلع کشن گنج کے پردھیم سنگھ یادو، ضلع پٹنہ کے انجلی شرما، ضلع پورنیہ کے روہت کرتن شامل ہیں۔ ضلع سیوان کے نیہا کمار، ضلع مظفر پور ڈاکٹر آکرشن آنند، ضلع مادھوپور کرتیکا مشرا، ضلع بھگلپور کے گریمالوہیا نے شرکت کی۔ اس نوجوان آئی اے ایس آفیسر کی ٹیم نے پیر کے دن ویسرویلی مہاپرستھانم، بنسی لعل سیڑھیوں کی باولی کا معائنہ کیا۔ یہ ٹیم 17 اگست تک مختلف مقامات کا دورہ کرے گی اور ان کی اہمیت اور خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔ 2