بہار کے پیرا سوئمر شمس عالم کو کیون کیئر ایبلٹی ایوارڈ

   

پٹنہ: بہار کے مشہور پیراپلیجک تیراک شمس عالم شیخ کو کیون کیئر ایبلٹی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے ۔ محکمہ کھیل نے اتوار کے روز یہاں کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں پیرا سوئمنگ میں ان کی غیر معمولی حصولیابیوں اور بے مثال ہمت کے لیے دیا گیا ہے ۔ مسٹر شیخ نے حال ہی میں منعقدہ ریکجاوک انٹرنیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی تمغے جیتے ۔ان کی محنت اور لگن نہ صرف ہندوستانی پیرا اسپورٹس کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے بلکہ ملک بھر کے ایتھلیٹس کے لیے ایک تحریک کا کام بھی کر رہی ہے ۔ اب شمس عالم اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی پیرا سوئمنگ ورلڈ سیریز چیمپئن شپ 2025 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔