بہار کے گایا میں ماؤسٹوں نے اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑادیا

,

   

گایا۔بہار کے ضلع گایا میں دھماکہ سے ماؤسٹو ں نے ایک اسکول کی عمارت کو اڑادیا‘ واقعہ کی جانکاری مقامی پولیس نے چہارشنبہ کے روز دی ہے۔

پولیس کے مطابق منگل کی رات کو مصلح ماؤسٹوں کے ایک گروپ نے سوندھا گاؤں میں ایک میڈل اسکول پر حملہ کیا اور دھماکہ سے عمارت کو آڑادیا۔ اس دھماکے میں اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے لوک سبھا الیکشن کے دوران مذکورہ اسکول کی عمارت کو سنٹرل ریزو پولیس فورس(سی آر پی ایف) بٹالین کے لئے عارضی طور پر استعمال کی جارہی تھی۔

اسی سال6فبروری کے روز مذکورہ کیمپ برخواست کردیاگیاتھا۔ مذکورہ بانکے بازار پولیس اسٹیشن انچارج سنجے کمار نے کہاکہ پولیس واقعہ کی جانچ کررہی ہے اور ماؤسٹوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم بھی شروع کردی ہے