سوشیل میڈیا پر بے رحمانہ مارپیٹ کامبینہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد واقعہ کے متعلق جانکاری ہوئی ۔ متاثرہ شخص کابل خان کے خلاف ایک درجن سے زائد مجرمانہ مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر باہر ہے۔
پٹنہ۔ ایک 53سالہ شخص کو بہار کے اراریہ ضلع میں سمر بانی گاؤں میں30ڈسمبر کے روزمیویشی چورے کرنے کے شبہ میں ہجوم نے بے رحمی کے ساتھ پیٹا۔سوشیل میڈیا پر بے رحمانہ مارپیٹ کامبینہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد واقعہ کے متعلق جانکاری ہوئی ۔
متاثرہ شخص کابل خان کے خلاف ایک درجن سے زائد مجرمانہ مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر باہر ہے
۔واقعہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں والے مسلم میں کی دوگائے اور ایک بچھڑے لاپتہ ہوجانے کے بعد چوکنا ہوگئے تھے ‘ اسی دوران کابل خان کو ایک او رساتھی کے ساتھ گاؤں میں مشتبہ حالات میں گھومتا دیکھا۔پولیس نے کہاکہ کابل کو پکڑ کر لوگوں نے بے رحمی کے ساتھ پیٹنا شرو ع کردیا۔اسکے ساتھ جو شخص تھا وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پڑوس کے گاؤں میں رہنے والے کابل کو زخمی حالت میں جب اسپتال لے جایاگیا تو ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔
جس مقام پر 30ڈسمبرکے روز مارپیٹ کی گئی تھی اس کے قریب کھیتوں سے مسلم میاں کے میویشی برآمد ہوئے ۔
واقعہ کے مبینہ ویڈیو میں کابل کی جانب سے خود کو بے قصور ثابت کرنے کے دوران حملہ آواروں کی رہنمائی کرتے ہوئے مسلم میاں کو صاف طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔
آراریہ کے ایس ڈی پی او کے ڈی سنگھ نے کہاکہ’’ہم نے30ڈسمبر کے روز ہی دو مقدمات درج کرلئے تھے جبکہ ویڈیو31ڈسمبر کے روز وائیرل ہوا۔ ایک کیس لاپتہ میویشیوں کا ‘ جبک دوسرا کیس 250لوگوں کے خلاف لینچنگ کا ہم نے درج کرلیاہے۔
پہلے ہی کابل کے خلاف چودہ واقعات میں چار ج شیٹ دائر کی گئی ہے وہ وضمانت پر رہا ہوا تھا‘‘