بہترین ذہانت ‘ شہر کے کمسن لڑکے کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل

   

حیدرآباد۔ محض ایک سال اور 9 ماہ کی عمر میںایک کمسن لڑکے آدت وشواناتھ گوری شیٹی نے اپنا نام ورلڈ بک آف ریکارڈز میں شامل کروالیا ہے ۔ اس لڑکے کا نام مثالی اور بہترین ذہانت اور یادداشت کی بنا پر اس بک میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کا نام انڈیا بک آف ریکارڈز ‘ تلگو بک آف ریکارڈز میں بھی شامل ہے اور اس نے دو نیشنل ریکارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔