حیدرآباد29ستمبر(یواین آئی)بیوی کی پٹائی پر بیچ بچاو کی کوشش پرحالت نشہ میں ایک شخص نے اپنی ضعیف ماں کو دھکیل دیا جس پر دیوار سے ٹکرا گئی اور اس کی موت ہوگئی۔یہ واردات کھمم ضلع میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق برہمن پلی گاوں کے ٹی پاپیا نے نشہ میں کل شب اپنی بیوی کی پٹائی کی تاہم ضعیف ماں نے مزاحمت کرکے بیچ بچاو کی کوشش کی جس پر برہمی میں پاپیا نے ماں کو دھکیل دیا جس پر اس کا سردیوارسے ٹکراگیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔