بیت الخلاء کا قفل توڑ کر فرار ہونے کورونا مریضوں کی کوشش

   

بہرائچ (یوپی) ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت سے وابستہ دو افراد نے بیت الخلاء کا قفل توڑتے ہوئے قرنطینہ مرکز سے فرار ہونے کی مبینہ کوشش کی۔ تاجواپور سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو جو دہلی سے واپس ہوئے تھے ضلع کے زنانی دواخانہ میں رکھا گیا تھا۔ اس دواخانہ کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ دو افراد نے بیت الخلاء کا قفل توڑتے ہوئے فرار ہونے کی مبینہ کوشش کی تھی۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈی کے سنگھ نے کہا کہ دواخانہ کے چوکس اسٹاف نے انہیں پکڑ کر واپس لا لیا، انہیں احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔