یروشلم ۔ اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس کے قصبہ بیت صفافا میں غفعات ہمتوس نامی غیر قانونی بستی میں آباد کار وں کیلئے 2500 مکانات پر مشتمل ایک نیا محلہ تعمیر کرنے کیلئے فلسطینیوں کی املاک مسمار کرنا شروع کردیں۔ میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران آثارِ قدیمہ بھی دریافت ہوئے ، جن پر اسرائیلی ماہرین نے قبضہ کر لیا ہے۔ قابض اسرائیلی حکام نے غیر منقولہ جائداد کے قانون کا سہارا لیتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کی جائداد اور وسیع رقبے پر قبضہ کرنا شروع کر رکھا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی عرب اسٹڈیز سوسائٹی کے ترجمان خلیل طفکجی نے بیت صفافا میں آباد کاری کے نئے منصوبے کو قابض حکومت کی بڑی کارروائی قرار دیا۔