بیجاپور میں دو ماؤنواز گرفتار

   

بیجاپور : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں گشت کے دوران پولس نے دو مختلف مقامات سے دو ماؤنوازوں کو گرفتار کیا۔پولس ذرائع کے مطابق گورنا تھانہ بیجاپور کے رہنے والے ماؤ نواز ملیشیا کے رکن منگو ارسا کو ضلع میں ڈی آر جی پولیس اسٹیشن بیجاپور کی فورس کے ذریعہ علاقہ میں ماؤنواز مخالف آپریشن کے دوران کل شام گورنا کے جنگل سے گرفتار کیا گیا۔ وہ 12 نومبر 2013 کو اسمبلی انتخابات کے دوران منکیلی میں سیکورٹی ڈیوٹی میں مصروف پولیس فورس پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تھا۔دریں اثنا ایک اور کارروائی میں 196ویں بٹالین کی جوائنٹ کوبرا 204 اورسی آر پی ایف کارروائی میں دھرم وارم چنتا واگو ندی کے کسنارے سے ایک ماؤ نواز ملیشیا رکن گنڈی بدریا باشندہ دھرما ورم کو پکڑا گیا۔ دونوں کو گرفتارکیا گیا جہاں سے ریمانڈ پر عدالت بیجا پور میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔