بیجنگ میں برفباری ،40 سے زائد پروازیں منسوخ

   

بیجنگ ، 16 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اتوار سے ہو رہی برفباری کی وجہ سے پیر کے روز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 40 سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ۔ ہوائی اڈہ انتظامیہ نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق موسم سرما کی وجہ سے ہوائی اڈہ گھنی دھند کے سائے میں ہے جس سے پرواز میں مشکلات آ رہی ہے ۔ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے شہر کے کئی علاقوں میں حدبصارت کم ہو کر 500 میٹر تک رہنے کی وارننگ جاری کی تھی۔بیان کے مطابق پیر کے روز 1328 طیاروں کو اڑان بھرنی تھی جس 213000 لوگوں کو سفر کرنا تھا ۔ اس سے قبل اتوار کو 149 طیاروں نے پرواز بھری جبکہ 42 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ۔ ہوائی اڈے اور رن وے پر منجمد برف کو ہٹانے کے کام میں 67 مخصوص گاڑیوں کے ساتھ 400 ملازمین کو لگایا گیا ہے ۔