بیجنگ : کورونا کی روک تھام کیلئے ایک اور ویکسین تیار

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایک اور ویکسین تیار کرلی، نئی تیار کردہ ویکسین تین خوراکوں پر مشتمل ہے جبکہ ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کی پہلی کھیپ مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں تیار کردہ کورونا وائرس کی تین خوراکوں پر مشتمل ایک اور ویکسین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیالوجی اور آنہوئی زہیفئی لانگ کام بائیوفارماسوٹیکل کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔دوسری جانب چین نے ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ویکسین بیجنگ کی مارکیٹوں میں پہنچا دی گئی ہے جب کہ چین کے دیگر صوبوں کے عوام نے بھی یہ ویکسین لگوالی ہے۔