بیجو جنتا دل راجیہ سبھا انتخابات میں وشنو کی حمایت کریگا

   

نئی دہلی: بیجو جنتا دل نے اڈیشہ سے راجیہ سبھا انتخابات میں مرکزی وزیر اشونی وشنو کی امیدواری کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بیجو جنتا دل کے صدر اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے آج ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ ان کی پارٹی اوڈیشہ سے راجیہ سبھا انتخابات میں مرکزی وزیر اشونی وشنو کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ریلوے اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں ترقی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وشنو کو اڈیشہ سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں اپنا امیدوار بنایا ہے ۔