رکن اسمبلی رحیم خان نے70لاکھ روپئے کی لاگت کے کام کا افتتاح کیا
بیدر۔ آج 25؍ڈسمبر کو وارڈ نمبر 9کی شمسیہ کالونی میں سی سی روڈ اور نالیوں کے کام کاآغازسابق وزیر اور رکن اسمبلی جناب رحیم خان کے ہاتھوں عمل میںآیا۔ نگراتھان تیسرے مرحلہ کے روڈ اور نالیوں کے ترقیاتی کام کا افتتاح ناریل توڑکر کیاگیا۔ وارڈ نمبر 9کی کونسلر محترمہ بدرالنساء بیگم کے فرزند جناب شیخ داؤدنے والدہ کی جانب سے رکن اسمبلی رحیم خان کے ساتھ نمائندگی کرتے نظرآئے۔ اس موقع پر شمسیہ کالونی کے رہائشی اور نوجوان سماجی کارکن جناب محمدعامرپاشاہ نے رکن اسمبلی جناب رحیم خان اور کونسلرصاحبہ کے نمائندے جناب شیخ داؤد کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی ۔ سابق وزیر اورر کن اسمبلی جناب رحیم خان نے اپنی تقریر میں کہاکہ وارڈ نمبر 9میں روڈ اور نالیوں کاترقیاتی کام کوویڈ۔19کے سبب گذشتہ دوسا ل سے رکا ہواتھا۔ اس دوران جناب عامرپاشاہ اور داؤد بھائی دونوں نے علیحدہ علیحدہ مجھ سے ملاقات کرکے یہاں کام کے لئے توجہ دلائی تھی لیکن میں بھی مجبور تھا۔ آج70لاکھ روپئے پرمشتمل ترقیاتی کام کانگراتھان فیس تھری کے تحت آغاز ہورہاہے۔ جناب عامرپاشاہ نے اپنی مختصر سی تقریر میں کہاکہ اہلیان شمسیہ کالونی کی جانب سے بدرالنساء بیگم کونسلرصاحبہ ہی نہیں ان کے فرزند شیخ داؤد اور ایم ایل اے جناب رحیم خان صاحبان کاشکریہ اداکیاجاتاہے۔ توقع ہے کہ یہ ترقیاتی کام پورے وارڈ میں ہوں گے۔ شیخ داؤد ایک حرکیاتی نوجوان ہیں۔ انھوں نے مسلسل ایم ایل اے صاحب سے رابطہ میں رہ کرکام کروایاہے۔ جناب شیخ داؤ د نے 23جنوری 2019ء کوترقیاتی کام کے لئے میونسپل کمشنر کو اپنی جانب سے دئے گئے میمورنڈم کی کاپی بھی دکھائی۔ اوریہ اس وقت کی بات ہے جب اس وارڈ کانمبر11تھا اور شیخ داؤدخود اس وارڈ کے کونسلر تھے۔تازہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ان کی والدہ اس وارڈ (موجودہ نمبر9) کی کونسلرمنتخب ہوئی ہیں۔جناب شیخ داؤد نے رکن اسمبلی رحیم خان کا شکریہ اداکیاکہ ان کی خصوصی دلچسپی کے سبب آج ترقیاتی کام کاآغاز ہواہے۔ مجھے ایم ایل اے صاحب سے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ہمارے وارڈ کے کام کو ترجیح دیں گے۔ اس موقع پر اہلیان شمسیہ کالونی جناب محمد اقبال کشنوری ،جناب محمد صابر پاشاہ ،جناب عبدالصمد عرف جنید، جناب محمد زین ، جناب تراب علی خان ، جناب اعجاز الحق ،جناب فتحٔ مبین حاجی منجیرا کالج اورمحمد فاضل وغیرہ موجودتھے۔ واضح رہے کہ جناب شیخ داؤد کی جانب سے وارڈ9 میں LEDلائٹ لگائی جارہی ہیں۔
