٭ بیروت میں جو زبردست دھماکہ ہوا اس کی وجہ امونیم نائیٹریٹ بتائی گئی ہے جو ایک بغیر بُو والا کرسٹالین سیال ہے جو کھاد اور صنعتی دھماکو مادوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ مذکورہ کیمیکل جو ایک آکسیڈائزر ہے خود دھماکو نہیں ہوتا لیکن اگر اسے دیگر ایندھنوں کے ساتھ ملایا جائے تو یہ انتہائی دھماکہ خیز ہوجاتا ہے ۔ عام حالات میں اس کے ذخیرہ کو سوائے بہت زیادہ گرمی کے ، آگ نہیں لگائی جاسکتی ۔ امریکہ کے دھماکو مادہ کے ایک ماہر جمی آکزلی نے یہ بات بتائی ۔
