بیروت دھماکہ میں کسی ہندوستانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں : سفیر

,

   

٭ بیروت میں ہوئے دھماکے کے بعد جہاں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں لبنان میں موجود ہندوستانی سفیر سہیل اعجاز خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ موصوف بیروت میں موجود ہندوستانیوں سے مسلسل ربط میں ہیں ۔ اب تک کسی بھی ہندوستانی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ہندوستانی تنظیموں کے ساتھ بھی سفارت خانہ مسلسل رابطہ میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ کا اسٹاف محفوظ ہے اور انہیں پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔