بیروت۔ایک29سالہ لبنانی دولہن اسرسیبانی جس نے بیروت دھماکے کا مشاہدہ کیاتھا نے کہاکہ وہ اب تک صدمہ میں ہے۔
مذکورہ ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے اس دولہن کو درالحکومت لبنان میں دھماکہ کی لہریں اٹھنے سے قبل تصویروں کے لئے پوزدیتے ہوئے کھڑا دیکھا گیاتھا۔
اتفاق سے سیلبانی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوئی اور دھماکے کے بعد بھی اپنی شادی کی تقریب کو جاری رکھا تھا۔
حالانکہ انہوں نے شادی کی تقریب نہیں رکی مگر دلہن تمام تقریب میں سکتہ اور صدمہ سے دوچار رہی تھیں
لبنانی دلہن نے اپنے تجربہ شیئر کیا
اپنا تجربہ بتاتے ہوئے مذکورہ دلہن نے کہاکہ اس نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی اس قدر دھماکہ کی آواز نہیں سنی۔
رپورٹس کے مطابق سیلبانی جو امریکہ میں ایک ڈاکٹر ہیں تین ہفتوں قبل اپنی شادی کے لئے بیروت ائی تھیں
بیرو ت دھماکہ
درایں اثناء دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135ہوگئی ہے۔ مذکورہ لبنانی کابینہ نے درالحکومت شہر میں دو ہفتوں کے لئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیاہے۔
ز خمیوں کی تعداد 5000تک پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں اس بات کی خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ منگل کے روز ہوئے دھماکہ کی وجہہ مذکورہ بندر گاہ کے وئیر ہاوز نمبر12میں 2014سے رکھا ہوا 2700ٹن امونیم نائٹریڈ ہوسکتا ہے۔
مذکورہ کابینہ نے بندرہ گاہ میں دھماکو مادہ کی موجودگی سے واقف اور رکھنے کی اجازت دینے والے بندرگاہ کے افسران کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
A Lebanese bride posed for photographs moments before a massive warehouse explosion sent a devastating blast wave across Beirut pic.twitter.com/dFTxR9gO8J
— Reuters (@Reuters) August 5, 2020