بیروت دھماکے میں ایک آسٹریلیائی شہری بھی ہلاک

   

کینبرا۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ایک آسٹریلیائی شہری کی بھی موت ہوگئی ہے ۔مسٹر اسکاٹ نے چہارشنبہ کے روز کہا ، “میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ اس واقعے میں ایک آسٹریلیائی شہری کی موت ہوگئی ہے ۔ ہم فی الحال اس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتاسکتے ۔ ہماری ہمدردی تمام لبنانی شہریوں کے ساتھ ہے ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ لبنانی اور آسٹریلیائی شہریوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے اور وہ سب اس واقعے کے بعد پریشان ہوں گے ۔ادھر ، الجدید نیوز چینل نے لبنانی وزیر صحت حماد حسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہوئے دھماکے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور 2500 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا اور یہاں دو بڑے دھماکے ہوئے ۔