بیروزگار اساتذہ بالآخر احتجاج کرنے پر مجبور

   

ایجوکیشن بورڈ کی اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس ، اندرون سات دن جواب دینے کی ہدایت
کولکتہ ۔21 مئی ۔ (یواین آئی) سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے بکاس بھون کے باہر مظاہرہ کررہے اساتذہ کے ایک گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے سات دن میں شوکاز کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ شو کائوز نوٹس میں وکاس بھون کے باہر احتجاج کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمت سے محروم اساتذہ کو نوٹس 16 مئی سے ہی بھیجاجارہا ہے ۔بورڈ کے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 26ہزار اساتذہ کی ملازمت منسوخ ہونے کے بعد جاری مظاہرے کے دوران 15مئی کو بکاس کے بھون کے سامنے اساتذہ جمع ہوئے اور غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے بکاس بھون میں داخل ہوگئے ۔ غیر قانونی کام کرنے والے بہت سے اساتذہ کی شناخت اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز سے کی گئی ہے ۔ بکاس بھون میںا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت کئی سرکاری دفاتر واقع ہیں۔ مبینہ طور پر وکاس بھون کے گیٹ کو غیرقانونی طور پر توڑ دیا گیا۔ سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا۔ وکاس بھون کے ملازمین اور عام لوگوں کو گیٹ پر نئے تالے لٹکا کر کافی دیر تک غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا۔ وکاس بھون میںآنے والوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔ رات کو پولیس کی مداخلت کے بعد بکاس بھون کو خالی کرایا گیا۔شوکائوز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان اقدامات کے ارتکاب کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے بھرتی بدعنوانی کیس میں 2016 کے پورے SSC پینل کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں 25,735 اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی ملازمتیں ختم ہوئیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ بیروزگار اساتذہ اس سال 31 ڈسمبر تک اسکول جا سکیں گے ۔ اس کے بعد انہیں نئی بھرتی کے عمل میں حصہ لینا ہوگا۔ لیکن بیروزگار ہوگئے اساتذہ دوبارہ امتحان میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ اس مطالبے کو لے کر وکاس بھون کے سامنے مظاہرین جمع ہوئے ۔ ایک موقع پر مظاہرین کا ایک گروپ گیٹ توڑ کر بیکاش بھون میں داخل ہوا۔ انہوں نے گیٹ پر نیا تالا لگا دیا۔ ملازمین، اہلکار اور عام لوگ اندر پھنس گئے ۔ پولیس نے رات کو لاٹھی چارج کرکے انہیں ہٹا دیااور پھنسے کارکنوں کو باہر نکالا گیا۔
بیکاش بھن کے سامنے بے روزگاروں کا مجمع ابھی بھی ہے ۔ اس دوران بورڈ نے حملہ آوروں کی شناخت کیلئے شوکائوزنوٹس بھیجنا شروع کردیا ہے ۔یواین آئی۔نور