بیرونی ممالک میں ہندوستانی یوم جمہوریہ تقاریب

   

کٹھمنڈو ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر نشین برسراقتدار نیپال کمیونسٹ پارٹی پرچنڈا ( پشپا کمل دہل ) نے کہا کہ حکومت کے نمونے میں جو ملک کی کمیونسٹ افواج نے پیش کیا ہے دنیا میں سب سے انوکھا اور نیرالا نظریہ ہے ۔ دنیا کی مختلف کتابوں میں ایسی حکومت کا نظریہ پیش کیا گیا ہے لیکن اس پر عمل ناممکن ہے ۔ دریں اثناء نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی نے اتوار کے دن کہا کہ ہندوستان نیپال کا سب سے قریبی دوست اور کئی شعبوں میں اس کا شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نہ صرف ترقیاتی پراجکٹس میں شامل ہے جو حکومت نیپال نے اپنے ملک میں شروع کررکھے ہیں بلکہ وہ مساوی طور پر دیگر شعبوں میں بھی نیپال کا سب سے بڑا شراکت دار ہے ۔ وزیراعظم نیپال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 71ویں یوم جمہوریہ تریب کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ تقاریب دنیا بھر میں ہندوستانی عوام نے حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر حب الوطنی کے گیت گاتے ہوئے اپنے اپنے ملک کے متعلقہ سفارت خانوں میں ان کے زیراہتمام منعقدہ تقاریب میں شرکت کی ۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا قوم کے نام پیغام جو کل رات نشر کیا گیا تھا پڑھ کر سنایا گیا ۔ سربراہان فوج ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے علاوہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ہندوستان کے باہر کے سفارت خانوں کو اس تقریب کے موقع پر اپنے پیغامات مبارکباد روانہ کئے ۔ سوائے ہندوستانی سفارت خانہ برائے چین واقع بیجنگ میں کرونا وائرس کے خوف کے پیش نظر یوم جمہوریہ تقریب منسوخ کردی گئی ۔ باقی تمام ممالک کے ہندوستانی سفارت خانوں میں اس موقع پر ہندوستانی نژاد عوام نے جمع ہوکر قومی ترانہ پیش کیا ، قومی پرچم ترنگا لہرایا گیا اور صدر جمہوریہ ہند کا ہندوستانی عوام کے نام یوم جمہوریہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔ جب کہ ہندوستان کے تازہ قانون سی اے اے کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
لاطینی امریکی کانگریس کے انتخابات میں صدر پیرو کا تبصرہ
لیما ۔ 26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مارٹن ویسکارا نے کہا کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں میں پھوٹ کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ جب کہ پیرو کی کانگریس کے ارکان مقننہ کے انتخابات اتوار کے دن سے شروع ہوچکے ہیں ۔ یہ پہلی بار ہے جب کہ علحدہ طور پر اپوزیشن نے عام انتخابات کا عہد کیا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے ہنوز 15ماہ باقی ہیں لیکن ملک کی سیاسی پارٹیوں میں بحران پیدا ہوجانے کی وجہ سے قبل از وقت عام انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ دریں اثناء ملک کو انتہا پسند تنظیم کے حملوں کا اندیشہ بھی لاحق ہے اور صدر جمہوریہ پیرو کے تبصرے کو لاطنی امریکی ملک کی حکومت مقامی اپوزیشن کیلئے ایک کاری ضرب تصور کررہی ہیں ۔ 44سالہ قید سابق صدر البرٹو فیوجی موری کی بیٹی نے کہا کہ حکومت کے اقدامات تباہ کن ہیں جن کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں بار بار عدالت سے رجوع ہورہی ہیں ۔