کینیڈا طلبہ کی اولین ترجیح، آن لائین کلاسس کے ذریعہ تعلیمی سرگرمیاں
حیدرآباد: بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں داخلوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی اکثریت کینیڈا کی یونیورسٹیز کو ترجیح دے رہی ہے ۔ کورونا وباء کے دوران بیرونی یونیورسٹیز میں داخلوں کے رجحان میں کمی دیکھی گئی تھی کیونکہ مغربی ممالک میں کورونا کی لہر ہندوستان سے زیادہ تھی ۔ اب جبکہ کورونا کی صورتحال دنیا بھر میں قابو میں آچکی ہے، لہذا بیرونی یونیورسٹیز نے داخلوں کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بیرونی یونیورسٹیز آن لائین کلاسس کے ذریعہ ہی تعلیم کا آغاز کرچکے ہیں۔ کورونا قواعد کے سبب طلبہ کو ویزا کے حصول میں دشواریوں کے پیش نظر بیرونی یونیورسٹیز آن لائین تعلیم کو ترجیح دے رہی ہے۔ بیرونی ممالک میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق ادارہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں بین الاقوامی طلبہ کے لئے اپنی سرحدوں کو کھول دیا ہے اور امیگریشن پالیسی کو آسان بنایا گیا ۔ 86 فیصد طلبہ نے بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے آن لائین ایجوکیشن سے اتفاق کیا ہے ۔ حیدرآباد سے ایک اندازہ کے مطابق ہر سال 35,000 سے زائد طلبہ امریکہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، برطانیہ اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیز کا رخ کرتے ہیں۔
