بیرونی ممالک کے 13 مسافرو ں کا اومی کرون ٹسٹ نگیٹیو

   

محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ، ہریش راؤ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

حیدرآباد ۔ 6 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کورونا ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ پٹن چیرو کے صنعتی علاقہ میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے اور ساتھ ہی ورنگل میں تعمیر ہونے والے ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے ڈسمبر کے اوآخر تک ٹنڈرس کے عمل کو قطعیت دینے کی ہدایت دی ۔ وزیر صحت نے بی آر کے بھون میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس میں چیف سکریٹری سومیش کمار، ہیلت سکریٹری رضوی ، ڈی ایم ای رمیش ریڈی ،ڈائرکٹر ہیلت سرینواس راؤ کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ اجلاس میں کورونا کے کیسیس اومی کرون ویرینٹ اور ٹیکہ اندازی مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ عہدیداروں نے وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کو بتایا کہ جوکھم والے ممالک سے 1805 افراد آئے جن میں پازیٹیو پائے گئے 13 افراد میں اومی کرون نگیٹیو پایا گیا ۔ وزیر صحت نے ٹیکہ اندازی میں بالخصوص دوسرے ڈوز کیلئے خصوصی مہم چلانے کی عہدیدارو ں کو ہدایت دی ۔ ہر ایک کیلئے ٹیکہ کو لازمی قرار دیا ۔ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر خصوصی چوکسی اختیار کرنے کی عہدیدارو ں کو ہدایت دی ۔ عہدیدارو ں نے بتایا کہ ریاست میں 27 ہزار بیڈس کو تیار رکھا گیا ہے ۔محکمہ صحت کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے تیار ہے ۔ ہریش راؤ نے پٹن چیرو صنعتی علاقہ کے مزدور اور اطراف و اکناف کے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 150 کروڑ روپئے کے مصارف سے 200 بیڈس پر مشتمل سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ وزیر صحت نے ریاست کے عثمانیہ ، گاندھی ، ایم جی ایم ، نمس ، نیلوفر کے بشمول جملہ 20 گورنمنٹ ہاسپٹلس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس پر 59.25 کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے ۔ ورنگل کے ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے 1100 کروڑ روپئے کی منظوری دی۔ تعمیری کاموں کے آغاز کیلئے ڈسمبر کے اواخر تک ٹنڈرس طلب کرنے کے عمل کو قطعیت دینے پر زور دیا ۔ ن