بیرون ملک فرار ہونے کوشاں عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد 30 جولائی : ( سیاست نیوز ) : مہانکالی پولیس نے عصمت ریزی کے ملزم کو ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا جو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ رائے پور چھتیس گڑھ سے ملے زیرو ایف آئی آر پر فوری کارروائی میںمہانکالی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایمیگریشن اور سی آئی ایس ایف کی مدد سے مہانکالی پولیس نے 29 سالہ بنڈا رام سوامی کو گرفتار کرلیا جو گنگا پور جنگاؤں کا ساکن ہے ۔ سوامی عصمت ریزی کا ملزم ہے جو آسٹریلیا فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا اور شمس آباد ایرپورٹ سے براہ سری لنکا آسٹریلیا روانہ ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ع
گانجہ فروخت کرنے والے تین افراد گرفتار
حیدرآباد 30 جولائی : ( سیاست نیوز ) : موسیٰ پیٹ علاقہ میں گانجہ فروخت کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو گانجہ کا استعمال کرنے کے علاوہ گانجہ فروخت کررہے تھے ۔ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے موسیٰ پیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب سنسان علاقہ میں دھاوا کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 25 سالہ لنگا ریڈی سائی وینکٹ کرشنا ساکن مائتری نگر کوکٹ پلی ، 25 سالہ ٹی مہندر ساکن جگت گیری گٹہ اور 22 سالہ کے راکیش عرف راکی ساکن جگت گیری گٹہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 100 گرام پر مشتمل 12 گانجہ کے پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔۔ ع