بیس لاکھ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں روس کا تعاون

   

ماسکو، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورس کے سربراہ ویلری گیراسمونے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا بیس لاکھ شامی پناہ گزین روس کی مدد سے وطن لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہے ۔مسٹر گیراسمو نے کہا کہ زندگی کو سہل بنانے کی کوششوں کے تحت روسی وزارت دفاع نے پناہ گزینوں کی واپسی میں شامی حکومت کو ا مداد فراہم کرنا جاری رکھی ہے ۔ تقریبا گزشتہ ڈیڑھ برس میں فوج نے چار لاکھ 95 ہزار پناہ گزینوں کو شام میں واپس لوٹنے میں مدد کی ہے اور ملک کے اندر اپنے گھروں سے دور ہو چکے تقریبا 13 لاکھ افراد کو واپس بسانے میں امداد کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ شام میں سنہ 2011 سے خانہ جنگی کی صورت حال سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے 56 لاکھ لوگوں کو دوسرے ممالک میں پناہ لینی پڑی اور تقریبا 60 لاکھ اپنے گھروں سے دور کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔ صدر بشار الاسد کی قیادت میں سرکاری سکیورٹی فورسز نے ملک کے بیشتر علاقوں کو داعش دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور وہ ملک کو پناہ گزینوں کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔