حیدرآباد 26 مارچ ( یو این آئی ) تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ کمرم بھیم آصف آباد ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ جگتیال کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ نے کہا کہ 27 مارچ کو ریاست کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ 28 تا 30 مارچ تلنگانہ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں بعض مقامات بارش ریکارڈ کی گئی ۔