بیف کھانے والے مسلمانو ں کا جیتنا افسوس ناک : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ 

,

   

بھوپال: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے آج ایک متنازعہ بیان دیا ہے ۔ انہوں نے بھوپال سے انتخابا ت میں کامیاب ہونے والے مسلم رکن اسمبلی عارف مسعود کو بیف کھانے والا قرار دیا اور کہا کہ ان کے سامنے بی جے پی امیدوار کے ہار جانے کا انہیں بہت افسوس ہے ۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں حال ہی میں ہوئے انتخابات میں بھوپال مدھیہ پردیش نشست سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی او رامیدوار سریندر ناتھ سنگھ نے عارف مسعود کے مقابلہ میں ناکام ہوگئے ۔ اس ناکامی کو افسوس ناک کہنے والے کیلاش ورگیہ نے کہا کہ سب سے زیادہ دکھ مجھے سریندر سنگھ کے ہارنے پر ہوا ہے ۔او رحیرانی کی بات ہے کہ گؤ کشی کو روکنے والے الیکشن ہار گئے او رایک بیف کھانے والا شخص جیت گیا۔ یہ ہمارے لئے شرم کی بات ہے ۔