بیلاروس سے تارکین کی آمد روکنے کیلئے یورپی یونین کے اقدامات

   

برسلز: یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر کنٹرول بہتر کرنے کے لیے پولینڈ، لیتھوانیا اور لیٹویا میں تیکینکی ساز وسامان اور ماہرین کو بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا مقصد بیلاروس کے راستے یورپی یونین آنے والے تارکین وطن کا سلسلہ روکنا ہے۔ یورپی یونین نے سیاسی مقاصد کے لیے تارکین وطن کو استعمال کرنے کوشش پر بیلاروس کی مذمت بھی کی ہے۔ بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکا شینکو نے یورپی یونین کو دھمکی دی ہے کہ وہ عراق، شام اور افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کو بلا روک ٹوک یورپی ممالک کی سرحد عبور کرنے کی اجازت دے دیں گے۔ اس راستے سے اب تک ہزاروں لوگ یورپی یونین کے ممالک میں پہنچ چکے ہیں۔