ماسکو۔ روس کی فٹبال ٹیم کا بلیجیئم سے شکست کے ساتھ یورو2020 ٹورنمنٹ کا آغازہوا ہے ۔ روس کے سینٹ پیٹرسبرگ میں منعقد اس میچ میں بیلجیئم نے میزبان ٹیم ک 3-0 سے روند دیا۔ اسی کے ساتھ روس کی ٹیم یو ای ایف اے یورو کپ کی میزبانی کرنے والی ایسی پہلی ٹیم بن گئی جو اپنے افتتاحی میچ میں3-0 سے شکست ہوئی۔ قبل ازیں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے ۔ روس کی ٹیم 16 جون کو سینٹ پیٹرسبرگ میں فنلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ بیلجیئم 17 جون کوپینہیگن میں ڈنمارک کی ٹیم سے نبرد آزما ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ امسال یورو2020 ٹورنمنٹ اپنے60 سال کی تاریخ میں پہلی بار پورے براعظم میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔11 شہر اس کی میزبانی کر رہے ہیں، جس میں لندن، سینٹ پیٹرسبرگ، باکو، میونخ، روم، ایمسٹرڈم، بُکھاریسٹ، بُڈاپیسٹ، کوپینہیگن، گلاسگو اور سیولے شامل ہیں۔