بیلجیم: پیغمبر اسلام ؐکے کارٹونس دکھانے پر ٹیچر معطل

   

بیلجیم : لجیم کے دارالحکومت میں ایک اسکول ٹیچر کو کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر معطل کر دیا گیا۔ دائیں بازو کی ملکی سیاسی جماعتوں نے حکام کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔معطل کر دیئے جانے والا اسکول ٹیچر بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے علاقے مولن بیک کے ایک اسکول میں پڑھاتا تھا۔ مولن بیک میں تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔حکام نے استاد کا نام نہیں بتایا۔ بیلجیم کے مقامی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز اس ٹیچر نے فرانس میں قتل ہونے والے استاد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی کلاس کے بچوں کو وہی خاکے دکھائے جو فرانس میں دہشت گردانہ واقعے میں قتل کر دیے جانے والے استاد نے اپنی کلاس میں دکھائے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کلاس میں دس سے گیارہ برس کی عمر کے بچے زیر تعلیم تھے۔