بیلسٹک میزائلوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے: عرب اتحاد

   

صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے منگل کو علی الصبح صنعاء میں بیلسٹک میزائلوں کے خفیہ ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اتحاد نے ذہبان کے علاقے میں بیلسٹک میزائلوں کے ایک بڑے ہدف کو تبا کرنے کی تصدیق کی ہے۔ایک زیر گردش ویڈیو کلپ میں صنعاء میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے ڈپوؤں پر اتحادی طیاروں کے حملوں کے بعد ہونے والے دھماکے دکھائی دے رہے ہیں۔عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے ہسپتالوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال بنایا گیا ہے۔ اتحاد نے واضح کیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔العربیہ کو پیر کے روز عرب اتحاد سے وڈیو کلپ موصول ہوئے۔ ان وڈیو کلپوں میں اقوام متحدہ کے طیاروں پر حوثی ملیشیا کی تربیت کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کا مقصد فضائی میزائل نظام کا تجربہ کرنا ہے۔ویڈیو سے ظاہر ہوا کہ تجربات کی کارروائی کی نگرانی کرنے والا ایک غیر ملکی ہے۔