بینک دھوکہ دہی : ہندوستانی نژاد امریکی کو طویل سزا کا سامنا

   

واشنگٹن : بٹس پلانی سے بزنس انالائٹکس میں پی جی ڈپلوما کے حامل ہندوستانی نژاد 61 سالہ راجندر کنکریا کو ایک بینک کو 17 ملین امریکی ڈالرس کا دھوکہ دینے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے جس کیلئے راجندر کو 30 سال کی سزائے قید اور ایک ملین امریکی ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔