کولکاتا، 24 اگست (آئی اے این ایس) یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو)، جو بینک ملازمین اور افسران کی 9 تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، نے ستمبر میں ملک گیر سطح پر دو مرحلوں میں چار روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث پورے ہندوستان میں بینکاری خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پہلی ہڑتال11 ستمبرکو ہوگی، جبکہ دوسری ہڑتال28 سے 30 ستمبر تک تین روز جاری رہے گی۔ اس احتجاج کے باعث بالخصوص سرکاری شعبے کے بینکوں میں بینکاری سرگرمیاں نمایاں طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے۔ستمبر کے آخر میں بینکاری خدمات پر اثر زیادہ نمایاں ہوگا، کیونکہ 26 ستمبرکو پہلے ہی چوتھے ہفتہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے، جبکہ 27 ستمبرکو اتوارکی تعطیل ہوگی۔