بینک ملازم پر فائرنگ کرنے والا سیکوریٹی گارڈ جیل منتقل

   

Ferty9 Clinic

ملازم کی ہراسانی و طنز پر سیکوریٹی کا اقدام ، اے سی پی سرینواس ریڈی
حیدرآباد /15 جولائی (سیاست نیوز) عابڈس پولیس نے بینک ملازمین پر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس عابڈس سرینواس ریڈی کے مطابق /14 جولائی کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا گن فاؤنڈری برانچ میں سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کرنے والے سردار خان کو بینک کے آؤٹ سورسنگ ملازم بی سریندر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد ایک ہی بینک کے ملازم ہیں لیکن سریندر اکثر سردار خان کو معمولی سی بات پر طنز کیا کرتا تھا ۔ کل سردار خان 2 بجے تا 10 بجے کی ڈیوٹی کیلئے رجوع ہوا تھا اور 3.10 پر سریندر نے پھر ایک مرتبہ اس پر طنز کیا اور اس ہراسانی سے تنگ آکر سردار خان نے اپنی لائیسنس یافتہ بندوق سے تین راؤنڈ فائر کردی ۔ اس فائرنگ میں سریندر کی بائیں ہاتھ کی پسلی میں زخم آیا اور وہ دواخانہ میں زیرعلاج ہے ۔