بینک میں سرقہ کی ناکام کوشش

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :14؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد کے درپلی منڈل کے دباک میں واقع انڈین اوورسیز بینک میں سارقوں نے سرقہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ سب انسپکٹر درپلی پانڈے رائو کی اطلاع کے بموجب نامعلوم سارقوں نے بینک کے پچھلے حصہ سے قفل شکنی کے ذریعہ جالی توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اندر بھی مقفل تھا جس کی وجہ سے دروازہ نہیں کھل سکا۔ ملازمین نے یہاں پہنچ کر دیکھا تو قفل شکنی کی ہوئی تھی جس پر بینک منیجر سندیپ راتھوڑ نے پولیس میں شکایت کی سارقین نے مزید مکان میں بھی سرقہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نظام آباد میں پولیس پریڈ گراؤنڈ پر
آج پرچم کشائی
نظام آباد :14؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر پولیس پریڈگرائونڈ پر پرچم کشائی صبح 10 بجے انجام دی جائے گی۔ اس تقریب میں ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور سلامی کے بعد جلسہ سے مخاطب کریں گے اس پروگرام میں جھانکیاں بھی پیش کی جائے گی اور طلباء کلچرل پروگرام کو انجام دیں گے اور 11:45 بجے مختلف محکمہ جات سے وابستہ عہدیداروں کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ بھی عطا کئے جائیں گے ۔