اجزا : چکن 375 گرام، مایونیز ، کھانے کے چمچے، پنیر دو کھانے کے چمچے، کالی مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ، بینگن (گول بڑا سائز) دو عدد، انڈا ایک عدد (اُبال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، میدہ تین کھانے کے چمچے، دودھ تین کھانے کے چمچے، انڈے کی سفیدی دو عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت، نمک حسبِ ذائقہ، گھی یا تیل تلنے کیلئے
ترکیب : سب سے پہلے چکن میں ایک گلاس پانی اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو چکن کی بوٹیوں کو ریشے ریشے کر لیں۔چکن میں مایونیز، پنیر، کالی مرچ، نمک اور اُبلا ہوا انڈا ڈال کر خوب مکس کر لیں۔بینگن کا چھلکا اُتار کر اس کے پتلے پتلے لمبے قتلے کاٹ لیں۔تیل گرم کریں اور بینگن کے سلائس کو تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔بینگن کو زیادہ نہیں پکانا ہے جب بینگن سوفٹ ہو جائیں تو اسے نکال لیں۔اب بینگن کے سلائس میں چکن کی فلنگ رکھ کر اسے رول کر لیں۔انڈے کی سفیدی میدہ اور دودھ کا پیسٹ بنا لیں،اس میں تھوڑی کالی مرچ اور نمک ڈال کر خوب مکس کر لیں۔تیل گرم کریں رول کو میدہ میں ڈپ کر کے ڈبل روٹی کے چورے سے کوٹ کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔میٹھی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔