بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلہ کے بعد جادھو کی گھر واپسی کیلئے جدوجہد : سچن پائلٹ

,

   

l بین الاقوامی عدالت انصاف کے ریٹائرڈ ہندوستانی بحریہ کے عہدیدار کلبھوشن جادھو کی تائید میں فیصلہ کے بعد راجستھان کے ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا ۔ پورا ہندوستان آپ کے پیچھے متحد کھڑا ہے۔ ہم آپ کی گھر واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے امید روشن ہوئی ہے۔ پائلٹ نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور ہندوستان آپ کے اور آپ کے خاندان کے ساتھ ہے۔