نئی دہلی: پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر مرکزی حکومت نے پیر کو بین الاقوامی مسافروں کے ہندوستان پہنچنے پر ائیر سوویدھا فارم پُر کرنے کی شرط کو بند کر دیا۔ مزید یہ کہ بیرون ملک سے ملک میں آنے والے لوگوں کے لیے کووڈ۔19 ویکسینیشن لازمی نہیں ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق بین الاقوامی مسافرین کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط 22 نومبر یعنی سے لاگو ہوں گے۔