بین الاقوامی پرواز بروقت نہ روکنے کے سبب کورونا پھیلا:کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد اگر بین الاقوامی پروازوں کو روک جاتا اور کورونا متاثرہ ملکوں سے ہندوستان لائے گئے لوگو ں کو کوارنٹائن میں رکھا جاتا تو ملک میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا تھا۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جمعرات کو پارٹی کی خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بیماری باہر سے آیا ہے اور اس وجہ سے باہر سے ملک میں آنے والے لوگوں کی جانچ کرکے اور مشتبہ افراد کوکوارنٹائن میں رکھنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ وبا ہے جو انفیکشن سے پھیلتا ہے اور سماجی فاصلہ ہی اس بیماری سے بچاؤ کا واحد طریقہ ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر عالمی پروازوں کے ساتھ ساتھ گھریلو اڑانیں بند کر دینی چاہئے تھی۔مسٹر بگھیل نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت نے وقت پر قدم اٹھایا اور بیرون ملک سے آنے والے لوگو ں کی ٹیسٹنگ اور کئی کو کوارنٹائن میں رکھا، اب بھی 76000 لوگ کوارنٹائن میں ہے اور سب کی جانچ جاری ہے ۔ ریاست کی سرحد سات ریاستوں سے لگتی ہے اور وقت پر ان سیل کر دیا گیا تھا اور پھر اضلاع کو سیل کیا گیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ چھتیس گڑھ ریاست کو کورونا کو کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔