بین الاقوامی کرئیر کیلئےآئی پی ایل چھوڑا :اسٹوکس

   

کرائسٹ چرچ: انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو طول دینے کے لیے حالیہ آئی پی ایل میگا نیلامی سے باہر ہونے کا فیصلہکیا اورکچھ اہم ایونٹس جیسے ایشز پر توجہ مرکوزکی۔آئی پی ایل کے نئے بنائے گئے اصول میں کسی کھلاڑی کو منی نیلامی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اگر وہ میگا نیلامی کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوتا ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوئی نیلامی میں 52 انگلش کھلاڑی موجود تھے۔ میں اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں ہوںاور طویل دینے کا خواہاں ہوں۔