بین الاقوامی یوم خواتین،حیدرآباد مین فائیو کے اور ٹُوکے رن کا اہتمام

   

حیدرآباد6مارچ (یواین آئی)بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر شہر کی نیکلس روڈ پر فائیو کے اورٹُوکے رن منعقد کی گئی ۔ سٹی پولیس، بھروسہ اور شی ٹیمس سے مشترکہ طورپراس کا اہتمام کیاگیا جس کو ریاستی وزرا محمد محمود علی، سبیتااندراریڈی،مئیر وجئے لکشمی نے جھنڈی دکھائی۔ دوڑ کا اہتمام نیکلس روڈ پیپلز پلازہ سے ٹینک بنڈ، لیپاکشی و پی وی، این ٹی آرمارگ تک کیاگیا تھا۔ وزیر تعلیم سبیتااندراریڈی نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد خواتین کے تحفظ پر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس خصوص میں شی ٹیمس بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ خواتین کو ہراسانی سے بچایاجاسکے ۔ لڑکیوں اور خواتین میں بھروسہ پیدا کرنے میں ان ٹیمس کا کافی اہم رول ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہاکہ لا اینڈ آرڈرکی برقراری میں خواتین کو شراکت دار بنایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی سیشن کاآغاز پیر سے ہورہا ہے جسکے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔