حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) میر چوک پولیس نے ایک بین ریاستی عادی مجرم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 9 لاکھ روپئے مالیتی کیمرہ لینس اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ میر چوک پولیس نے 41 سالہ بی چلاپتی ساکن بنگلورو ساؤتھ کو گرفتار کرلیا جس نے 24 جولائی کو یوسف گوڑہ علاقہ میں کیمرہ کرایہ پر دینے والے شخص سے قیمتی کیمرے حاصل کئے اور دیگر اشیاء لینے کے بعد واپس کئے بغیر فرار ہوگیا تھا۔ میر چوک پولیس کے مطابق ملزم چلاپتی نے دکاندار کو اپنا نام اور شناخت غلط بتایا تھا اور اپنا نام منوج ظاہر کرتے ہوئے کرایہ پر کیمرہ لینس و دیگر اشیاء حاصل کرکے فرار اختیار کی تھی ۔ ع
کمسن طالب علم پہلی منزل سے گر کر فوت
حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن طالب علم فوت ہوگیا۔ میاں پور پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ عبدالرحیم نیو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن عبدالکریم کا بیٹا تھا جو طالب علم بتایا گیا ہے۔ عبدالرحیم کل اپنے مکان میں کھیل رہا تھا کہ عمارت کی پہلی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ ع