بین ریاستی گانجہ منتقلی ، ملزمین گرفتار ، گانجہ اور حشش آئیل ضبط

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ زون ٹیم نے چار بین ریاستی گانجہ منتقل کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 144.72 گرام گانجہ اور 2 کیلو حشش آئیل کو ضبط کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی اندے سرینواس راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 32 سالہ سید عبداللہ ساکن ملے پلی ، 24 سالہ انس احمد شیخ ساکن ممبئی 20 سالہ عرفان راجو شیخ ساکن دھاراوی ممبئی اور 32 سالہ گوروردھن ساکن ملکاجگیری اڈیشہ کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ زون ٹیم نے آصف نگر اور حبیب نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں گانجہ اور حشش آئیل کی منتقلی کو بے نقاب کیا ۔ آصف نگر کے ساتھ کی گئی کارروائی میں گرفتار گوردھن کے قبضہ سے 2 کیلو حشش آئیل کو ضبط کیا گیا ۔ جس کی مالیت 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے گوردھن کے قبضہ سے ایک سیل فون بھی ضبط کرلیا ۔ گوردھن ملکاجگیری سے تعلق رکھتا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گوردھن اڈیشہ کے ساکن منوج کے اشارے پر کام کرتا تھا ۔ منوج حشش آئیل دے کر روانہ کرتا تھا اور حیدرآباد میں اس کی ڈیلوری دی جاتی تھی ۔ منوج کبھی بھی گراہک اور اس کی تفصیلات نہیں دیا کرتا تھا ۔ 5 دن قبل منوج نے گوردھن کو حیدرآباد روانہ کیا اور دو کیلو حشش آئیل حوالے کیا جو گڈی ملکاپور علاقہ میں مشتبہ حالت میں گشت کے دوران ٹاسک فورس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ۔ حبیب نگر پولیس کے ساتھ کی گئی کارروائی میں ٹاسک فورس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انس احمد شیخ اور عرفان راجو شیخ جن کا تعلق مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے یہ لوگ فرحان کے ساتھ کام کرتے تھے ۔ فرحان اصل سرغنہ بتایا گیا ہے جو آرگنانک گانجہ سپلائی کرتا ہے ۔ سید عبداللہ جو ملے پلی علاقہ کا ساکن ہے گانجہ کا عادی ہے جو دھول پیٹ کے علاقہ سے گانجہ خریدا کرتا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے مل کر گانجہ کو انس احمد شیخ سے خرید کر فروخت کرنے لگا ۔ 30 ستمبر کے دن انس اور عرفان راجو حیدرآباد آئے اور ملے پلی میں ٹاسک فورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر انہیں گرفتار کرلیا ۔۔ ع