بین ریاستی گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

   

گانجہ ضبط ، ایک شخص گرفتار ، ڈی ایس پی سید نعیم الدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد ریلوے پولیس اور آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بین ریاستی گانجہ منتقلی ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور گانجہ منتقل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید نعیم الدین جاوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 21 سالہ کے بابن امبورے ساکن جالنا مہاراشٹرا کو گرفتار کرلیا ۔ اور اس کے قبضہ سے 16.400 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت 4 لاکھ 10 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ بابن امبورے اس گانجہ کو اچاپورم سے مہاراشٹرا بذریعہ ٹرین منتقل کررہا تھا ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ اچاپورم میں ایک اجنبی سے گانجہ خرید کر بذریعہ وشاکھا ایکسپریس گانجہ کو مہاراشٹرا منتقل کیاجارہا تھا ۔ ریلوے پولیس نے سکندرآباد ریلوے اوٹیسنش کے پلاٹ فام نمبر 2 سے امبورے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے گانجہ کو ضبط کرلیا ۔۔ ع


کلثوم پورہ آتشزدگی واقعہ میں گودام مالک گرفتار
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس نے آتشزدگی معاملہ میں تحقیقات کرتے ہوئے فرنیچر تیار کرنے والے گودام کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ 24 جولائی کو کلثوم پورہ حدود میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں باپ بیٹی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے فرنیچر گودام کے مالک 50 سالہ دھننجے بنسل ساکن نامپلی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بنسل پر لاپرواہی اور رہائشی علاقہ میں کمرشیل سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ع