٭٭ لیسسٹر میں بین عقائد دوستی کو فروغ دینے کیلئے ایک اسکیم کے حصے کے طور پر ہندو اور مسلمان ملکر کھانا کھاتے ہیں ۔ یہ چیارٹی ٹرسٹ سینٹ فلپس سنٹر واقع ایونگ ٹاؤن کی جانب سے بین عقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اس نظریہ کو متعارف کیا گیا ہے جس کو ’ کم ڈائن ٹوگیدر‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ منتظمین کا خیال ہے کہ اس کے ذریعہ سرحدوں کو توڑا جاسکتا ہے ۔ سنٹر کے ڈپٹی ڈائرکٹر ریاض راوت کا کہنا ہے کہ عقائد کے درمیان کام کرنے والی غذاء ہی کرنسی ہے اور اس کے ذریعہ دوستی کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے ۔