بیواؤں و یتیم بچیوںکیلئے ہیلت میلہ

   

ورنداون: بیواؤں اور یتیم لڑکیوں کو دوران حیض صفائی کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے لجا رام آشرم ٹرسٹ اور تھری جین ایجوکیشنل فاونڈیشن نے مفت ہیلتھ جانچ میلہ کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریبا 200 خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی۔فاونڈیشن اور ٹرسٹ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس میں ان کو نہ صرف حیض کے دوران صفائی کے بارے میں بتایا گیا بلکہ انہیں تغذیہ وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی گئی تاکہ خون کی کمی کے مسئلے سے وہ اپنے آپ کو بچا سکیں۔اس دوران بی پی، ذیابطیس اور ہیموگلوبین وغیرہ کی بھی جانچ کر ان کی رپورٹ دی گئی۔