سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کا انتقال ہوا۔ مرحوم کی زوجہ کیلئے سسرال میں اپنی عدت (چار ماہ دس دن) گزارنا مشکل ہورہا ہے۔کیا بیوہ چالیس دن کے بعد اپنے میکے منتقل ہوکر اپنی عدت گزار سکتی ہے؟ بینوا تؤجروا
جواب : زید کی بیوہ اپنی عدت اسی مکان میں پوری کرے، جہاں اسکو شوہر نے رکھا تھا۔ اگر مکان منہدم ہونے کا، یاجان و مال کا خدشہ ہو، یا اجرت کی ادائی سے عاجز ہو تو نقل مقام کرکے اپنے میکے میں رہ سکتی ہیں، ورنہ نہیں۔ فتاوی عالمگیری جلد اول باب الحداد ص ۵۳۵ میں ہے: اِن اضطرت اِلی الخروج من بیتھا بأن خافت سقوط منزلھا أو مالالھاأوکان المنزل بأجرۃ ولا تجد ما تؤدیہ فی أجرتہ فی عدۃ الوفاۃ فلابأس عند ذلک أن تنتقل و اِن کانت تقدر علی الأجرۃ لا تنتقل۔ فقط وﷲأعلم