بیوی اور بچوں کے گھر سے چلے جانے پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) بیوی بچوں کو لے کر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سرینواس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سرینواس پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو ناچارم میں رہتا تھا۔ 18جنوری کو سرینواس اور اس کی بیوی ارونا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس جھگڑے کے بعد ارونا بچوں کو لے کر اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر سرینواس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے۔