بیوی اور دو لڑکیوں کو گولی مارکر قتل کے بعد ہیڈکانسٹیبل کی خودکشی

   

کڑپہ: 5 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کڑپہ ٹوٹائون میں بحیثیت رائٹر خدمات انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل ٹی وینکٹیشور H.C.1895 آج صبح کی اولین ساعتوں میں ریوالور سے اپنی پہلی بیوی ٹی مادھوی اور دونوں دختران بڑی دختر ڈگری فائنل ایئر اور دوسری دختر 10 ویں جماعت کو گولی مارکر قتل کردیا اور خود بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ ڈی ایس پی کڑپہ محمد شریف نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے RIMS کو روانہ کیا گیا ہے۔ مقتول ٹی وینکٹیشور نے مرنے سے پہلے خودکشی نوٹ لکھا جس میں اس نے ضلع ایس پی کڑپہ سے اپنی جائیداد اور نوکری کے جوبھی فوائد ہیں انہیں اپنی دوسری بیوی رمادیوی کو دینے کی خواہش کی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ شوہر بیوی میں اکثر اختلافات رہتے تھے اس کے علاوہ یہ مقروض بھی بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ کو خاندانی جھگڑے قرار دیا جارہا ہے۔ کرنول رینج ڈی آئی جی مسٹر سندل کمار اور ضلع ایس پی کڑپہ سدھارتھ کوشیل نے رمس پہنچ کر لاشوں کا معائنہ کیا۔